اشتہار

کبریٰ خان نے میجر (ر) عادل فاروق راجہ کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے یوٹیوبر میجر (ر) عادل فاروق راجہ و دیگر کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

کبریٰ خان نے اپنے وکیل کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی جس پر عدالت نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو متنازع مواد بلاک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا اور انہیں جواب بھی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

درخواست میں کبریٰ خان نے مؤقف اختیار کیا کہ یوٹیوبر میجر (ر) عادل فاروق راجہ نے مجھ سمیت چار اداکاراؤں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جس سے ہماری شہرت کو نقصان پہنچا۔

- Advertisement -

اداکارہ کے وکیل نے کہا کہ یوٹیوبر نے بعدازاں صورتِ حال کی وضاحت کی لیکن کردار کو نقصان پہنچ چکا تھا۔

متعلقہ: پاک فوج کے سینئر افسر نے عادل راجہ پر برطانیہ میں مقدمہ کر دیا

میجر (ر) عادل فاروق راجہ نے اپنی ایک ویڈیو میں چار نامور اداکاراؤں پر سنگین الزامات عائد کیے جس کی وجہ سے متنازع یوٹیوبر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اداکاراؤں کی کردار کشی کرنے کی سخت مذمت کی تھی۔ انہوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ای آئی اے) سے ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بد تمیزی اور کردار کشی کی غلیظ مہم کا کلچر پھیلانے والوں کی مذمت ہونی چاہیے، اداکار ملک کا اثاثہ اور پہچان ہیں، بیمار ذہن ہی ان پر حملے کرتے ہیں، خواتین سیاست، صحافت، فن یا کسی شعبے میں مقام پائیں تو کردار کشی شروع ہو جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں