اشتہار

آئٹم سانگ میں پرفارم نہیں کروں گی، کبریٰ خان

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی فلم میں آئٹم سانگ میں پرفارم نہیں کروں گی۔

معروف اداکارہ کبری خان نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہرفلم میں آئٹم سانگ ہونا ضروری نہیں، مستقبل میں کسی بھی ایسے گانے میں وہ پرفارم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔

انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں تھا کہ سپر اسٹار فلم میں جس گانے میں انہوں نے پرفارم کرنا ہے وہ آئٹم نمبر ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ میں شوٹ پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ آئٹم نمبر ہونے جارہا ہے اور وہ میرے مزاج کے مطابق نہیں چونکہ میں زبان دے چکی تھی اسی لیے دھڑک بھڑک گانے میں پرفارم کیا تاہم اس دوران خود بہترمحسوس نہیں کررہی تھی۔

کبریٰ خان نے کہا کہ وہ اب مستقبل میں اب کبھی بھی آئٹم نمبر پر ڈانس نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کو ڈانس کرنا یا رومانوی گانوں میں پرفارم کرنا پسند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب مستقبل میں کوئی ایسا کام ہوا تو چاہے میں بری بن جاﺅں مگر میں آئٹم سانگ پر پرفارم نہیں کرونگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں