اشتہار

’کیا تم اس شادی سے خوش نہیں ہو؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں شازیل شوکت (رمشا) کے بہن اور بہنوئی نے ان کی شادی مرضی کے خلاف کروادی۔

سگ سگما پلس اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل من آنگن میں انمول بلوچ (ماہ نور)، زین بیگ، عمران اسلم (ثقلین)، شازیل شوکت (رمشا)، رئید عالم (ماہیر)، عالیہ علی (اریبہ)، عدنان صمد خان (عاشر) ودیگر شامل ہیں۔

من آنگن کی ہدایت کاری کے فرائض ہشام سید اور سلمان سرہندی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ڈرامے کی کہانی زین بیگ، انمول بلوچ، عالیہ علی، عمران اسلم، شازیل شوکت اور رئید عالم کے گرد گھومتی ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ رمشا کی شادی ان کی مرضی خلاف کروادی گئی، ان کے شوہر کہتے ہیں کہ ’ارے تم رو رہی ہو، کیوں؟ کیا بات ہے لڑکیاں تو خوش ہوتی ہیں اپنی شادی پر تم خوش کیوں نہیں ہو‘

وہ کہتے ہیں کہ ’کوئی بات نہیں، یہ دیکھو تمہارے لیے تحفہ (انگوٹھی) لایا ہوں، بہت قیمتی ہے پہنو، رمشا سر جھکائے بیٹھی رہتی ہیں جس پر شوہر کہتے ہیں کہ ’پسند نہیں ہے، اچھا شاید بعد میں دیکھنا چاہتی ہو۔‘

رمشا کے شوہر کہتے ہیں کہ شاید تم نروس ہو، یہ یہاں رکھی ہوئی ہے جب بھی تم بہتر محسوس کرو تو اسے پہن لینا، کوئی پریشانی ہو تو مجھے بتادینا میں چاہتا ہوں کہ تمہیں بہت خوش رکھوں۔‘

من آنگن میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں