تازہ ترین

شہر میں غلط پارکنگ کرنے والوں‌ کے خلاف بڑا حکم جاری

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں غلط پارکنگ کرنے والی  گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے، قانون کی خلاف وزری کرنے والوں پر جرمانہ بڑھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔  سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہری بھاری جرمانوں سے ڈریں گے کسی اور سے نہیں۔

 عدالت نے  قرار دیا کہ ون وے کی خلاف وزری کرنے والوں کو بھی بھاری جرمانے کی جائیں، عدالت نے ہیلمیٹ استعمال نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے  ریمارکس  دیے کہ سی بی ڈی انڈر پاس میں بارش کا پانی  جمع ہونے  پر انکوئری کرنے کی ہدایت کی تھی، اس کی رپورٹ پیش کی جائے۔

 عدالت نے سی بی ڈی کے لیگل ٹیم کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا جبکہ تمام محکموں سے عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں