تازہ ترین

کرونا لاک ڈاؤن، ڈبل سواری پر گھومنے کے لیے لڑکی بننے والا نوجوان پکڑا گیا

لاہور: پنجاب پولیس نے دارالحکومت میں خاتون کا روپ دھار کر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوان کو پکڑ لیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق لاہور میں ناکے پر کھڑے اہلکاروں نے ایک موٹر سائیکل سوار کو روکا جس پر ایک خاتون بیٹھیں تھیں اور انہوں نے اپنا منہ دوپٹے سے چھپایا ہوا تھا۔

پولیس اہلکار نے موٹرسائیکل سوار کا شناختی کارڈ چیک کیا اور پھر شک کی بنیاد پر خاتون سے موٹر سائیکل پر بیٹھے بیٹھے ہی سوال جواب شروع کیے۔ خاتون نے پہلے تو کوئی جواب نہیں دیا پھر مجبوری میں‌ جواب دینا پڑا تو بھانڈا پھوٹ گیا۔

اہلکاروں نے جب چہرے سے دوپٹہ ہٹایا تو نوجوان نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اُس نے ڈبل سواری پر گھومنے کے لیے لڑکی کا روپ دھارا تاکہ اُسے کوئی روک نہ سکے۔

پولیس حکام نے مطابق نوجوان کومعافی مانگنے اور دوبارہ ایسانہ کرنےکی استدعا پر وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر پاکستان بھر کے صوبوں میں لاک ڈاؤن اور ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔ مقامی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور خود کو محفوظ رکھنے کے لیے حکومتی احکامات پر عمل کریں۔

Comments

- Advertisement -