تازہ ترین

الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، ملتوی کرنے کے حق میں نہیں ہیں، لطیف کھوسہ

سکھر : پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے بھی انتخابات میں تاخیر کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن وقت پرہونے چاہئیں، ملتوی کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، ملتوی کرنےکےحق میں نہیں۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران میں خراب حالات کے باوجود الیکشن ہوئے تو یہاں کیوں نہیں ہوسکتے؟ سیاسی جماعتیں بیٹھ کر دوچارماہ آگے پیچھے کرکے ایک ہی وقت میں الیکشن کرائیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے سوال کیا 13اگست کوقومی اسمبلی کی مدت پوری ہوگی کیا اسے بھی ملتوی کریں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں بھی کوئی گرفتاری نہیں کی تھی، حکومت میں بڑے پارٹنر کے طور پر فیصلے نواز لیگ کے ہیں، آئین سےماوراکسی بھی فیصلےکوپیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ 2008 سے2013تک ایک بھی سیاسی گرفتاری نہیں ہوئی ، بدقسمتی سے جو سلسلہ بعد میں شروع ہوا وہ تھم ہی نہیں رہا۔

300کاپیٹرول اور 300 کا ڈالرہوجائے گا، بجلی اورگیس کی قیمت بھی بڑھانے کا کہا گیا ہے، اگرقیمتیں بڑھیں توعوام کسی کے کنٹرول میں نہیں رہےگی۔

Comments

- Advertisement -