اشتہار

یہ بات غلط ہے سربراہ پی ٹی آئی الیکشن نہیں لڑ سکتے، لطیف کھوسہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ یہ بات غلط ہے کہ سربراہ پی ٹی آئی الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

اے آر وائی کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے حال ہی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے لطیف کھوسہ نے کہا کہ فیصلے میں یہ نہیں لکھا کہ سربراہ پی ٹی آئی الیکشن نہیں لڑسکتے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ سربراہ پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن ہو ہی نہیں سکتے، سربراہ پی ٹی آئی دلوں کی دھڑکن ہیں انھیں مائنس نہیں کیا جاسکتا۔ ٹرمپ کیخلاف فیصلے کو بھی وہاں کی سپریم کورٹ معطل کردے گی۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نوازشریف تو ہیں نہیں جن کیلئے بائیومیٹرک مشین چل کرآئے۔ ہمارے قائدین کو تو بائیو میٹرک کے کمرے سے ہی گرفتارکرلیا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ظل سبحانی نوازشریف نے اس دھرتی پرلوٹ مارکی، انھوں نے معیشت کو تباہ کردیا، لوگ معاف نہیں کرینگے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ سربراہ پی ٹی آئی انتخابات میں حصہ لیں گے وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کے لیےمتبادل پلان بھی تیار کررکھے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی کے رہنما آزاد حیثیت میں بھی الیکشن جیتے۔ پی ڈی ایم رہنما عوام میں جائیں گے تو انھیں حقیقت پتا چل جائےگی۔ ذوالفقار بھٹو کی ٹکٹ پر 1970 میں کھمبا بھی الیکشن جیت جاتا تھا۔ آج بھی ذوالفقاربھٹو کے الیکشن والی ہی کیفیت ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اب سوشل میڈیا کا دور ہے، کسی کا ایک چینل یا اخبار پر انحصار نہیں۔ ذوالفقار بھٹو کو بھی ہینری کسنجر نے کہا تھا عبرت کا نشان بنا دیں گے۔ ذوالفقار بھٹو نے راجہ بازار میں امریکی سائفرلہرایا جس کے بعد پھانسی ہوئی.

انھوں نے کہا کہ سربراہ پی ٹی آئی کےخلاف سائفر مقدمہ قوم کی عزت کے ساتھ مذاق ہے۔ سربراہ پی ٹی آئی کےخلاف سائفر کیس کوئی پاگل ہی قبول کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں