بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

لبنان میں خود کشی کرنے والے نوجوان کا اپنے دوست کے نام آخری پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان میں خود کشی کرنے والے نوجوان نے اپنے دوست کے نام درد بھرے الفاظ میں آخری جذباتی آڈیو پیغام بھیجا۔

العربیہ نیوز کے مطابق لبنان میں موسیٰ الشامی نامی نوجوان نے خود کو گولی مارکر اپنی زندگی ختم کرلی، جس کی لاش گھر کے باہر ایک پستول کے ساتھ ملی۔

لبنانی نوجوان نے بے روزگاری اور معاشی حالات سے تنگ آکر خود کشی کرنے سے قبل اپنے ایک دوست کو آخری آڈیو پیغام بھیجا، جس میں الشامی نے اپنے دوست کو کہا میں تھک چکا ہوں اور اپنے آپ سے بیزار ہوں، میرے تینوں بچے تمھارے پاس امانت ہے ان کا خیال رکھنا۔

سوشل میڈیا سے اس واقعے کی ملنے والی معلومات نے اس بات کی تصدیق کی کہ نوجوان نے خودکشی کی اور خود کشی کی وجہ معاشی بحران ہے جس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

خود کشی کرنے والے نوجوان نے اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے اپنے دوست کوپیغام میں کہا ہے کہ میں اپنے بچوں کے لیے رزق کا انتظام نہیں کرسکتا، میں اپنے بچوں کا خیال رکھنے کی التجا کرتا ہوں۔

آڈیو پیغام میں الشامی نے کہا کہ میری نظرمیں آپ کے علاوہ اور کوئی ایسا نہیں جو میرے بچوں کا خیال رکھے، آپ بڑے دل والے ہیں مگر میں حالات سے تنگ آگیا ہوں،  پرسکون ہو جاؤ میرے بچوں۔

اس نے مزید کہا کہ مجھے معاف کر دو، میں نے تمہیں کبھی تکلیف نہیں پہنچائی اور خدا گواہ ہے، موسیٰ سے کہو کہ تمہارا باپ تم سے بہت محبت کرتا ہے لیکن اب وہ برداشت نہیں کر سکتا۔ میں تھک گیا ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں