تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

گرفتار کارکنان کی رہائی سے متعلق پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کی رہائی کے لئے لیگل کمیٹی قائم کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کی رہائی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں اس کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا، محمودالرشید کو کنوینر ،شبیر سیال اور حافظ سلمان کو ڈپٹی کنوینر مقرر کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمودالرشید نے بتایا کہ اس وقت پی ٹی آئی کے چھ سو سے زائد کارکنان مختلف جیلوں میں ہیں، ایک سو دو افراد کی ضمانتوں کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے جنہیں کل رہائی ملنے کا امکان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس پر واقعات کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد کے نام پر اب بھی گرفتاریاں جاری ہیں،ہمارے سو سے زائد کارکنان گمشدہ ہیں انہیں کس تھانے رکھا گیا ہے کچھ معلوم نہیں۔

محمود الرشید نے الزام عائد کیا کہ ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جو کیٹرنگ کا سامان دیتے تھے جبکہ گرفتار افراد میں کئی ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنے گھروں پر پی ٹی آئی کے جھنڈے لگائے تھے۔

دوسری جانب حکومت نے جوڈیشل کمپلیکس پر واقعات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی قائم کردی ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 14 دن میں جے آئی ٹی چالان عدالت میں پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے عدالتوں پر حملہ کیا انہیں کٹہرے میں لایا جائے گا، عمران نیازی نے دانستہ طور پر تیاری کرکے حملے کیے، جے آئی ٹی ان مجرموں کے خلاف شفاف تحقیقات کرے گی۔

Comments

- Advertisement -