تازہ ترین

تیندوے نے پُھرتیلے بندر کو کیسے شکار کیا؟ ویڈیو دیکھنے والے حیران

بندر بہت پُھرتیلا اور شرارتی جانور کہلاتا ہے جو دوسرے جانوروں کو تنگ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا لیکن کہتے ہیں کہ ہر سیر کو سوا سیر ٹکرا جاتا ہے۔

ایشیا اور افریقہ کے جنگلات اور گھاس کے کھلے میدانوں میں شیر اور تیندوے سرفہرست شکاریوں میں سے ہیں جنہیں مات دینا کوئی آسان کام نہیں ایسے مناظر میں دیکھا گیا ہے کہ بندر شیر اور تیندوے کو چکمہ دینے میں کسی حد تک کامیاب ہوجاتے ہیں لیکن ہر بار ایسا نہیں ہوتا۔

کچھ ایسا ہی اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں تیندوے کو بندر کا شکار کرنے میں کتنی دشواری کا سامنا کرنا پڑا؟ اس کا اندازہ ویڈیو دیکھ کر ہی کیا جاسکتا ہے۔

مذکورہ وائرل ویڈیو میں ایک درخت کے اوپر ایک تیندوے کو شکار کرنے کے لیے بندر کا تعاقب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، بندر بہت تیزی کے ساتھ درخت پر چھلانگیں مارتا ہوا چڑھتا ہے اور تیندوا بھی اسی پھرتی سے اس کا پیچھا کرتا ہے۔

اس دوران تیندوا بندر کو چکمہ دیتے ہوئے درخت کی دوسری جانب سے چھلانگ لگا کر اسے پکڑ لیتا ہے اور دونوں اونچائی سے گرتے ہیں لیکن تیندوا خود کو سنبھالتے ہوئے درخت سے چھلانگ لگا دیتا ہے، یہ سب کچھ چند سیکنڈوں میں ہوتا ہے۔

تیندوے کا شکار کرنے کا یہ انداز انتہائی حیران کن تھا، ویڈیو پر دس لاکھ سے زیادہ سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خیالات کمنٹس سیکشن میں تحریر کیے۔

Comments

- Advertisement -