تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...

پنجرے سے فرار ہونے والا چیتا گھر میں داخل

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آگرا کے گھر میں داخل ہونے والے چیتے کو محکمہ جنگلات اور جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے رضاکاروں نے پکڑ لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاستی شہر آگرا کے چڑیا گھر کا چیتا پنجرے سے فرار ہوگیا تھا، جس کے بعد اُس کی تلاش شروع کی گئی۔

چیتے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی، جس میں وہ ایک گھر سے باہر گلی میں بھاگ رہا تھا جبکہ وہاں عوام کا رش موجود تھا۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ چیتا یہاں بھاگ کر آگیا تھا تو ایک نوجوان نے دورازہ بند کر دیا، جس کی وجہ سے وہ اندر ہی پھنس گیا تھا۔

بعد ازاں محکمہ جنگلات کی 9 رکنی ٹیم جو چیتے کو تلاش کررہی تھی وہ ایمرجنسی میں جائے مقام پر پہنچی جس کے بعد وہاں محکمہ جنگلی حیات کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کے نمائندے بھی پہنچے۔

محکمہ جنگلی حیات کی 9 رکنی ٹیم اور رضاکاروں نے عوام کو اُس مقام سے دور کیا اور پھر دیوار میں سوراخ کر کے چیتے کو دیکھا پھر  پکڑ کر باحفاظت طریقے سے اُسے واپس چڑیا گھر پہنچایا۔

Comments

- Advertisement -