اشتہار

زندگی جینا کس سے سیکھا؟ فریال محمود نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود کا کہنا ہے کہ زندگی جینا سابق شوہر سے سیکھا ہے۔

معروف اداکارہ فریال محمود نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی اور شوبز کیریئر سے متعلق اظہار خیال کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ دانیال راحیل سے اپنی نہیں بلکہ والدہ کی مرضی سے شادی کی تھی اور گزشتہ چند برسوں میں خود کو قریب سے جاننے کی کوشش کی ہے۔

- Advertisement -

فریال محمود نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں زندگی میں بہت کچھ دیکھ لیا ہے جو تجربات اب ہیں اگر وہ شادی سے قبل ہوتے تو شاید صورتحال کچھ مختلف ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ شادی سے قبل مسلسل کام اور پڑھائی میں مصروف رہی اپنے لیے کبھی وقت ہی نہیں نکال سکی کہ خود کو جان سکوں، یہ دانیال راحیل ہی تھے جو زندگی میں آیا تو معلوم ہوا کہ زندگی کیسے جیتے ہیں، زندگی میں ٹھہراؤ کتنا ضروری ہے۔

فریال محمود نے کہا اب ناصرف زندگی میں ٹھہراؤ آگیا بلکہ اب زندگی جینا بھی سیکھ گئی ہوں، گزشتہ چند برسوں میں بہت کچھ سیکھا ہے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں فریال محمود کا کہنا تھا کہ جب جب مجھے بولا جاتا ہے کہ آپ ڈپیکا پڈوکون کی طرح نظر آتی ہیں تو مجھے یہ سن کر بہت اچھا لگتا ہے، میں اس پر بے حد شکریہ ادا کرتی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ دپیکا پڈوکون کی بڑی مداح ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ اگر میں ان کے جیسی نظر آتی ہوں تو اس سے اچھی بات کیا ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ فریال محمود نے کورونا وائرس کی وبا کے آغاز میں مئی 2020 میں سادگی سے ساتھی اداکار دانیال راحیل سے شادی کی تھی اور مارچ 2022 میں طلاق کی تصدیق کردی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں