سندھ حکومت نے کراچی، حیدر آباد اور دادو میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد 15 جنوری بروز اتوار کرانے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ بلدیاتی الیکشن رکوانے کے لیے کوئی آرڈیننس نہیں لایا جا رہا، الیکشن 15جنوری کو ہی ہوں گے، امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور رینجرز فرائض انجام دیں گی۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن ایم کیو ایم کی درخواست پر واپس لیا، الیکشن کمیشن نے ہمارے نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا، سندھ حکومت نے اپنا اختیار استعمال کیا جس پر الیکشن کمیشن کو اعتراضات ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ قانونی ماہرین جو فیصلہ کریں گے اس کے مطابق مؤقف دیں گے۔