جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

لاہور ہائی کورٹ کا فواد چوہدری کو ڈیڑھ بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہورہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو ڈیڑھ بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ ڈیڑھ بجے فواد چوہدری کو ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے۔

یاد رہے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

جس میں کہا تھا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری غیر قانونی ہے ، فواد چوہدری کو ایف آئی آر تک نہیں دکھائی گئی اور پولیس نے گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائیں۔

درخواست گزار نے کہا تھا کہ فواد چوہدری سپریم کورٹ کےوکیل اور سابق وفاقی وزیرہیں ، فواد چوہدری کی گرفتاری کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں