اشتہار

ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کا حکم : اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے ریسٹورنٹس کی جلد بندش کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ریسٹورنٹس کی جلد بندش کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس شاہد کریم نے لاہور ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دیا ہے، قانون اور آئین میں کاروبار کرنے پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا کہ حکومت کا ریسٹورنٹس کی رات 10 بجے بندش کا حکم غیر آئینی ہے، استدعا ہے کہ عدالت رات 10 بجے ریسٹورنٹس کی بندش کا حکم کالعدم قرار دے۔

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور کہا ہمیں اپنا لائف سٹائل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، دنیا میں کہیں بھی ریسٹورنٹس رات گئے تک نہیں کھلتے، عدالت

کہاں لکھا ہے ہم 10بجے کو رات شروع کریں، کیا ریسٹورنٹس والوں کے بچے نہیں ہیں جو کلائمٹ چینج سے متاثر نہیں ہوتے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں