اشتہار

ویڈیو: ریفری طیش میں آگیا، فٹبالر پر ’حملہ‘

اشتہار

حیرت انگیز

پریمیئر لیگ ڈرا کے دوران اسسٹنٹ ریفری نے طیش میں آکر فٹبالر کو منہ پر کہنی مار دی۔

ریفریز باڈی کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ریفری نے لیورپول کے اینڈی رابرٹسن کو ہاف ٹائم میں آرسنل کے ساتھ پریمیئر لیگ ڈرا کے دوران کہنی ماری جس کی تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں مستقبل کے میچوں کے لیے مقرر نہیں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

پروفیشنل گیم میچ آفیشلز لمیٹڈ (PGMOL) جو میچ آفیشلز کی باڈی، نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ وہ "کسی بھی مقابلے میں Constantine Hatzidakis کا تقرر نہیں کریں گے جب تک کہ FA اسسٹنٹ ریفری اور لیورپول کے واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد کھلاڑیوں اور کھیل سے وابستہ حلقوں نے ریفری کے رویے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں