تازہ ترین

پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں ملوث افسران کی فہرست

پی ٹی آئی کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں ملوث انتظامی و پولیس افسران کی تقرریوں کے معاملے پر تحریک انصاف کی جانب سے افسران کی فہرست الیکشن کمیشن پاکستان میں جمع کرا دی گئی۔

فہرست سینئر وکیل فیصل فرید ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔ تحریک انصاف نے پیشہ وارانہ بددیانتی کے مرتکب افسران کا تقررنہ کرنے کی سفارش کی ہے۔

فہرست میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو ، پراونشل مینجمنٹ، پولیس سروسز کےافسران، نبیل اعوان، کیپٹن عثمان، عمر شیر چٹھہ سمیر سید، محمد علی رندھاوا، اجمل بھٹی، ڈاکٹر راشد منصور، عامر خٹک ، سید علی مرتضیٰ، احمد رضا سرور، عامر کریم خان کے نام شامل ہیں۔

پولیس سروسز افسران میں بلال کمیانہ، عثمان انور، سہیل چوہدری، راؤسردار علی، رضا صفدر کاظمی، ڈاکٹر عابد خان، حافظ عطاالرحمن ، بابر سرفراز الپا، سہیل چٹھہ، رانا ایاز سلیم ، علی ناصر رضوی کے نام فہرست میں شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -