تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

ایل او سی جارحیت، رواں سال 19 شہریوں‌ کی شہادت پر پاکستان کا شدید احتجاج

اسلام آباد : پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارئی ہائی کمیشن کے سینئر اہلکار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے رواں برس کے آغاز سے ہی لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا سلسلہ ہے جس کے نتیجے میں درجنوں عام شہری بھی شہید ہوچکے ہیں جس میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔

پاکستان نے بھارتی بربریت و جنگ بندی معاہدی کی خلاف پر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر اہلکار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج ایل او سی پر بھاری اسلحہ سے سویلین آبادی کو نشانہ بنارہی ہیں، گزشتہ روز بھی جندروٹ سیکٹر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے 65 سالہ خاتون شدید زخمی ہوئیں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی فائرنگ سے رواں برس 19 پاکستانیوں کی شہادتیں ہوئیں جبکہ 192 عام شہری فائرنگ و گولہ باری کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ رواں سال بھارتی افواج نے ایل او سی اور ورکنگ باونڈریی کی 2404 بار خلاف ورزی کی ہے۔

Comments

- Advertisement -