اشتہار

’نگراں سیٹ اپ اور نئے الیکشن سے متعلق بڑی پیشگوئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

ماہر معاشیات اور سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے پیشگوئی کی ہے کہ مارچ 2023 تک نگراں سیٹ اپ بنے گا اور جولائی میں عام انتخابات ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ماہر معاشیات اور سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے نگراں حکومت اور نئے الیکشن سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

شبر زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مارچ 2023 تک نگراں سیٹ اپ بنے گا اور جولائی میں عام انتخابات ہو جائیں گے۔ جس کے نتیجے میں منتخب ہونے والی نئی حکومت آئی ایم ایف سے 5 سال کے لیے نیا پروگرام لے کر آئے گی۔

- Advertisement -

 

ماہر معاشیات کا اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ موجودہ معاشی صورتحال کے بارے میں مکمل بے حسی خودکشی کے مترادف ہے۔ ملک کو جس معاشی بحران کا سامنا ہے وہ یکدم نہیں آیا بلکہ 1992 سے لے کر 2018 تک بگاڑ بتدریج آہستہ آہستہ پیدا ہوا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ جب آٹا 140 روپے سے تجاوز کر جائے تو سرخ بتی جل جاتی ہے۔ کیا ملک کے غریب عوام 25 فیصد مہنگائی کے ساتھ زندہ رہ سکتے ہیں؟

شبر زیدی نے مزید کہا کہ سیاست اور شخصیات نے حقیقی بحرانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اگر دو تین ہفتے میں ٹھوس اقدامات نہ کیے تو حالات بے قابو ہو جائیں گے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں