اشتہار

سعودی شہریوں اور زائرین کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب مکہ مکرمہ میں رہائشیوں اور زائرین کو خوشخبری سناتے ہوئے باقاعدہ طور پر (مکہ بس) کا آغاز کردیا گیا، جس کے لئے کرایوں کا تعین بھی کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حافلات مکہ (مکہ بس) پروجیکٹ نے بسوں کے ٹکٹ مقرر کر دیے ہیں جس کے بعد کرایہ چار ریال ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق حافلات مکہ مکرمہ و مشاعر مقدسہ رائل کمیشن کے ماتحت ٹرانسپورٹ پبلک سینٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ بس سروس استعمال کرنے والوں کے لیے تمام سہولتیں مہیا ہوں گی۔

- Advertisement -

مکہ بس سروس سے استفادہ حاصل کرنے والے خصوصی ایپ اور آن لائن ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔ علاوہ ازیں مکہ مکرمہ میں مختلف مقامات پر ٹکٹ سیلز سینٹر بھی ہوں گے۔

پوری کوشش کی جائے گی کہ مکہ بس استعمال کرنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس سروس سے سفر کا معیار بلند کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حافلات مکہ کی شروعات فروری 2022 میں کی گئی تھی۔ اکتوبر 2023 تک تجرباتی طور پر بسیں چلائی جاتی رہیں۔

مکہ کے باشندوں اور زائرین کے لیے بارہ روٹس مقرر کردیئے گئے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر 400 بسوں کے ذریعے 560 کلو میٹر سے زیادہ کی سفری سہولت مہیا کی گئی ہے۔

438 بس اسٹینڈ شہر میں مختلف جگہ پر قائم ہیں۔ اب تک حافلات مکہ سے ایک سو ملین سے زیادہ افراد سفر سے مستفید ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں