اشتہار

بھارت میں شدید گرمی، شہری نے دھوپ میں آملیٹ بنا لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شدید گرمی کی لہر ہے جس کے باعث پرندے بھی مررہے ہیں ایسے میں ایک شہری نے گھر کی چھت پر دھوپ میں آملیٹ بنا لیا جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے شدید گرمی میں گھر کی چھت پر انڈا فراہمی کیا۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ انڈا فرائی کررہا ہے اور چولہا یا گیس موجود نہیں ہے صرف سورج کی تپش سے اس نے آملیٹ بنایا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو کا آغاز ایک شخص کے ساتھ ہوتا ہے جب وہ اپنے گھر کی چھت پر دوپہر کے قریب فرائی پین پکڑے کھڑا ہے۔

اسی دوران وہ فرائی پین میں انڈا توڑ کر ڈالتا ہے اور دھوپ کی تپش میں ہی اس کا آملیٹ بن جاتا ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

مذکورہ ویڈیو ’پچھو بابو‘ نامی صارف نے فیس بک پر شیئر کی اور لکھا کہ 46 ڈگری پر چھت پر آملیٹ۔‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حیرت انگیز طور پر دھوپ میں آملیت بن جاتا ہے پھر وہ اسے کاٹتا ہے اور بتاتا ہے یہ مزیدار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں