تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

مگرمچھ نے بازو جکڑ لیا شہری نے جان کیسے بچائی؟

خونخوار مگرمچھوں کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنتی ہیں جس میں دکھایا جاتا ہے کہ لوگ اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے لان ہل نیشنل مارک میں اسی طرح کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص نے مگرمچھ سے کشتی لڑ کر اپنی جان بچالی۔

مذکورہ شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے وہ موٹرسائیکل پر اس پارک کی سیر کررہا تھا جب ایک آبشار کو دیکھ کر اس میں تیراکی کرنے لگا۔

اس شخص نے بتایا کہ نہانے کے دوران مگرمچھ نے اس کے بازو کو دانتوں میں جکڑ لیا جس کے بعد اس نے کشتی لڑ کر خود کو آزاد کرایا۔

آسٹریلوی شہری کے مطابق مگرمچھ 2 سے 3 میٹر بڑا تھا اور وہ خوش قسمت ہے کہ اپنی زندگی بچانے میں کامیاب رہا۔

بعد ازاں اسے مقامی ریسکیو ادارے نے ہیلی کاپٹر میں ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے بازو، ہاتھوں اور ٹانگوں پر زخموں کا علاج کیا گیا اور اب اس کی حالت بہتر ہے۔

اس شخص کی مدد کرنے والے عملے میں شامل گریگ ایلن نے بتایا کہ متاثرہ فرد بہت تکلیف میں تھا اور زخم بہت گہرے تھے۔

کوئنز لینڈ ایمبولینس سروس کے عہدیدار براڈ ہارڈی کے مطابق اس علاقے میں تازہ پانی کے مگرمچھوں کی کافی بڑی آبادی موجود ہے جو عام طور پر پرسکون رہتے ہیں مگر جب وہ کسی وجہ سے حیرت کا شکار ہوں تو جارحانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -