تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’دوستی رشتے داری میں بدل گئی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ کی گزشتہ قسط کا سین مداحوں کو بھا گیا۔

سگ سگما پلس اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل من آنگن میں انمول بلوچ (ماہ نور)، زین بیگ (فراز)، عمران اسلم (ثقلین)، شازیل شوکت (رمشا)، رئید عالم، عالیہ علی (اریبہ)، عدنان صمد خان (عاشر)، سیمی پاشا ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

من آنگن کی ہدایت کاری کے فرائض ہشام سید اور سلمان سرہندی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی کہانی تین بہنوں اریبہ، ماہ نور اور رمشا کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح بیٹیوں کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو والدہ کی جانب سے سنبھالا جاتا ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ماہ نور اور فراز کی شادی میں رمشا اور ان کے یونیورسٹی کے دوست کی اچانک ملاقات ہوجاتی ہے۔

رمشا بہن کی شادی میں رئید عالم کو دیکھ کر کہتی ہیں کہ ’تم یہاں کررہے ہو، وہ بتاتے ہیں کہ میرے بڑے بھائی کی شادی ہے، رمشا بتاتی ہیں کہ اور میری بڑی بہن کی شادی ہے۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’پہلے ہم دوست تھے اب رشتے دار بن گئے ہیں، رمشا کہتی ہیں کہ ’ہاں دیکھو کتنی اچھی بات ہے۔‘

کیا من آنگن میں رمشا کو لائف پارٹنر مل گیا ہے، کیا ثقلین رمشا کی شادی فراز کے بھائی سے ہونے دیں گے؟ یہ جاننے کے لیے من آنگن کی اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -