اشتہار

سابق صوبائی وزیر منظور خان پنہور انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

جیکب آباد: سابق صوبائی وزیر منظور خان پنہور 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے اہم رہنمائوں میں شمار ہوتے تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے سابق ایم پی اے میر منظور خان پنہور خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی عمر 70 سال تھی، وہ 90 کی دہائی کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے اہم رہنما کے طور پر بھی جانے جاتے تھے۔

سابق وزیر نے اپنے دور میں اوقاف، مذہبی امور، اقلیتی امور، زکوٰۃ اور عشر کے شعبے میں خدمات انجام دیں۔ مرحوم نے اپنی زندگی میں دور بار حج ادا کرنے کی بھی سعادت حاصل کی تھی۔ سردارمنظورخان پنہور کی نماز جنازہ کل شام 4 بجے ادا کی جائے گی۔

- Advertisement -

ان کے بیٹے اورنگزیب پنہور نے بتایا کہ سردار منظور خان پنہور کی تدفین گاؤں آدم خان پنہور میں ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں