تازہ ترین

اداکاراؤں کی کردار کشی کرنے والے کیخلاف FIA کارروائی کرے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نامور اداکاراؤں کی کردار کشی کرنے والے عناصر کی سخت مذمت کر دی۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا کہ ایف آئی اے ان عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرے، بد تمیزی اور کردار کشی کی غلیظ مہم کا کلچر پھیلانے والوں کی مذمت ہونی چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اداکار ملک کا اثاثہ اور پہچان ہیں، بیمار ذہن ہی ان پر حملے کرتے ہیں، خواتین سیاست، صحافت، فن یا کسی شعبے میں مقام پائیں تو کردار کشی شروع ہو جاتی ہے۔

خیال رہے کہ نامور پاکستانی اداکاراؤں پر سنگین الزامات لگانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ویلاگر عادل کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز پاک فوج کے حاضر سروس سینئر افسر نے برطانیہ میں مقیم سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عادل راجہ پر وہاں کے ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -