تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

عمران خان کو گرفتار یا خاموش کرانا ہوتا تو 14 ماہ انتظار نہ کرتے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار یا خاموش کرانا ہوتا تو 14 ماہ انتظار نہ کرتے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی اسکائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھ عام شہری جیسا سلوک ہوناچاہیے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے ، عمران خان کو گرفتاریاخاموش کراناہوتاتو14 ماہ انتظار نہ کرتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نےہمیشہ عدلیہ کی توہین کی ہے، ان پر کرپشن کےالزامات تھے، عمران خان کی گرفتاری سے حکومت کاکوئی تعلق نہیں، گرفتاری نیب نےکی اورقانون کے مطابق تھی۔

انھوں نے سوال کیا کہ ہم عمران خان کو نااہل کیوں کرانا چاہیں گے؟ کوئی بھی جمہوری حکومت ایسا کیوں کرے گی؟ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کیا۔

ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ گزشتہ 3روز کے دوران کوئی پرامن شہری سڑکوں پرنہیں تھا، سڑکوں پرصرف مسلح جتھے، دہشت گردموجود تھے، جنہوں نےریاستی،عوامی املاک کونقصان پہنچایا۔

عمران خان کے کیسز سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آبادہائیکورٹ نےتوشہ خانہ کیس کی کارروائی روک دی،چیف جسٹس عامر فاروق نےتوشہ خانہ کیس میں حکم امتناع جاری کردیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ عمران خان کے وکلاکی طرف سے 4 مختلف درخواستیں دائر کی گئیں، کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنےکی درخواست کی گئی اور فریقین کو ٹونس جاری کر کےسماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Comments