اشتہار

ریحانہ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ 2018 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’بلیک پینتھر‘ کے سیکوئل کا حصہ بن گئیں۔

’بلیک پینتھر‘ کے سیکوئل کی ریلیز سے چند ہی دن قبل مارول اسٹوڈیوز نے انتظار کرنے والوں کو بڑا سرپرائز دے دیا۔ اسٹوڈیوز نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ گلوکارہ ریحانہ بھی فلم کا حصہ ہوں گی۔

مارول اسٹوڈیوز نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈول پر ایک مختصر اور بغیر آڈیو کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں سیکوئل کا عنوان دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو کے آخر میں لفط ’R‘ کو نمایاں طور پر دکھایا گیا جس کے نیچے 28 اکتوبر 2022 تاریخ بھی درج ہے۔ کیپشن میں ’Wakanda Forever‘ کا ہیش ٹنگ استعمال کیا گیا ہے۔

ممکنہ طور پر فلم کے لیے ریحانہ کا گانا 28 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا جبکہ فلم کی ریلیز 11 نومبر کو شیڈول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں