اشتہار

مریم اورنگزیب کا پیمرا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کردیا اور کہا یہ بل آج ہی منظورکرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیمرا ترمیمی بل کے حوالے سے کہا کہ یہ کہنا میں کالاقانون لارہی ہوں بہت بدقسمتی کی بات ہے، اس بل میں صحافیوں کیلئے تاریخی ترامیم کی گئی تھیں۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ بل کے تحت جو ادارہ 2 ماہ تک ادائیگیاں کلیئر نہیں کرے گا ، انہیں حکومت بزنس نہیں دے گی اور ادارہ پابند ہوگا کہ ورکرزکوکم سےکم اجرات دی جائے گی اور اگر مالکان خلاف ورزی کریں گےتو ایک کروڑجرمانہ عائدکیاجائےگا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایسے بل کو کہا گیا کہ یہ کالاقانون ہے، ورکرزکی ادائیگیاں مہینوں مہینوں نہیں دی جاتیں، وزیراعظم نے صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجرا کیا، جوصحافی لائن آف ڈیوٹی میں جان گنوا بیٹھے، ان کے لواحقین کیلئے 40 لاکھ کا اعلان کیا۔

انھوں نے کہا کہ پیمرا کا کوئی بھی قانون جس میں ورکرزکےحقوق کی بات نہ ہووہ قانون نہیں، وزیراعظم نےمنظوری دی چیئرمین پیمرا کی تعیناتی پارلیمنٹ دے گی، اگریہ قانون بن جائے تو یہ تاحیات پتھر پر لکیر نہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بغیر پڑھے سمجھے ذہن سازی کی جارہی تھی کہ یہ کالا قانون لایا جارہا ہے، چیئرمین پیمرا سے اختیارات واپس لے تو کالاقانون ہوجاتا ہے، کوئی صحافیوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالے گا تو یہ یکجا ہو کر حقوق لینا جانتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ میں نےپیمراترمیمی بل ود ڈرا کرلیا تھا، کونسا صحافی چاہتا ہے لوگوں کےبارےمیں جھوٹ لکھا جائے، صحافی تو ایک ایک خبر کیلئے مجھ سے تصدیق کرتے ہیں، میں تصدیق کرتی ہوں توخبرچلتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ یہ سینیٹ کی کمیٹی تک حکومت کا بل تھا، یہ صحافی اپنےحقوق کے لئےکھڑےہیں، نواز رضا نے قانون پڑھا تو کہا کہ یہ بہترہے، افضل بٹ کاشکریہ اداکرتی ہوں کہ صحافیوں کی آوازبنے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی میں حکومت نےبل پیش کیا تھا میں یہ بل ورکرز سے اظہار یکجہتی کیلئے سینیٹ میں پیش کروں گی ، میں یہ بل سینیٹ میں پیش کرنے کی اجازت چیئرمین سینیٹ سے لوں گی۔

وفاقی وزیر نے روز دیا کہ یہ قانون سازی کا عمل اسی طرح جاری رہناچاہئے اور ہر سال پیمرا کا قانون ریویو ہونا چاہئے ہر سال ترمیم ہونی چاہئے۔

مریم اورنگزیب نے صحافیوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آپ جب تک ایک رہیں گے کوئی آپ کےحقوق سلب نہیں کرسکتا، مجھے وزیراعظم نے کہا مریم آپ اس پر نظرثانی کریں ورکرزپریشانی میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیمرا ترمیمی بل 2023آج ورکرز کی جانب سے سینیٹ میں پیش کروں گی، چیئرمین سینیٹ سے اس بل کو دوبارہ سے پیش کرنےکی استدعا کی جائے گی، یہ بل سینیٹ سے گزر کر جوائنٹ سیکشن میں پیش ہوگا اور آج ہی یہ بل منظورکرائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں