اشتہار

17 جولائی کو پنجاب کے دشمنوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 17جولائی کو شیر ایک بار پھر آرہا ہے، پنجاب کے دشمنوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے پنجاب ضمنی الیکشن کے سلسلے میں گوجرہ اور جھنگ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ خان کے جھوٹ اور نو سربازیاں عوام کے سامنے ہیں، 17جولائی کو شیر ایک بار پھر آرہا ہے، پنجاب کے دشمنوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ جھنگ اور گوجرہ کی تقدیر بدلنے کیلیے پرعزم ہیں، جب تک آپکی قسمت نہیں بدل دیتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، عوام ن لیگ کو خدمت کا موقع دیں اور شیر کو فتح دلوائیں، ن لیگ کا مقابلہ پنجاب دشمنی، نااہلی اور مہنگائی سے ہے، پنجاب میں ترقی وخوشحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، مشکل دن گزر گئے، اب اچھے دن آنے والے ہیں، آپ چاہتے ہو کہ کسان ترقی کرے تو شیر کو ووٹ دو۔

- Advertisement -

انہوں نے جھنگ میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 سال کے دوران جھنگ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، اب یہاں ترقیاتی کام ہوں گے، ہم اسپتال، سڑکیں، اسکول، کالجز اور یونیوسٹیاں بنائیں گے۔

مریم نواز نے گوجرہ میں شرکا جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلم بھروانہ وہ ہیں جو عمران خان کو چھوڑ کر واپس آئے ہیں وعدہ کریں کہ 17 جولائی کو انہیں کامیاب کریں گے اور جب یہاں سے شیر جیتے گا تو میں ایک بار پھر آپ کا شکریہ ادا کرنے آؤں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں