اشتہار

وزیر اعلیٰ پنجاب بننے سے قبل مریم نواز کا بڑا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کی نامزد کردہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں بیورو کریسی افسران کو قانون شکنی پر اکسانے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ بیورو کریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے،
افسران نہ گھبرائیں اور نہ ہی دھمکیوں سے مرعوب ہوں اپنے فرائض بخوبی انجام دیں۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، بیورو کریسی افسران کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

 مزید پڑھیں : مریم نواز کو سیکیورٹی فراہم کر دی گئی

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی کے بعد چیف آرگنائزر مریم نواز کو سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے، مذکورہ سیکیورٹی آئی جی پنجاب کے احکامات پر فراہم کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر مریم نواز کے ساتھ پولیس کے چاراسکواڈ، ایک جیمر اور ٹریفک پولیس کا پائلٹ لگا دیا گیا ہے۔

مریم نوازکو دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کر دی گئی ہیں، اس کے علاوہ جاتی امرا پر بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں