تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

مریم نواز نے الیکشن کمیشن سے اہم مطالبہ کردیا

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے لکھا کہ ’اپنی ہی 20 سیٹوں میں سے 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مریم نواز نے لکھا کہ پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن پر حملہ دھاندلی کی وجہ سے نہیں بلکہ فارن فنڈنگ فیصلے کا خوف ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’آپ کو معلوم ہے کہ آپ کے خلاف ناقابل تردید شواہد سامنے آچکے ہیں اور ان شواہد کا منظر عام پر لایا جانا ناگزیر ہے لہٰذا الیکشن کمیشن جلد فیصلہ سنائے۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اگر پی ٹی آئی کے خلاف آیا تو پوری پارٹی ختم ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ملک کا ہوتا ہے اسے ملک کا سوچنا چاہیے، صدر کیسے حلف لینے سے انکار کرسکتا ہے ان کے اقدام کو قوم کیسے تسلیم کرے گی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے بڑی محنت سے پاکستان کو کھڑا کیا تھا اسحاق ڈار نے معیشت کھڑی کی لیکن اس شخص نے زمین بوس کردی۔

Comments

- Advertisement -