تازہ ترین

انتخابات عمران خان کی پیشگوئی سے نہیں ہوں گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عام انتخابات عمران خان کی پیشگوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہی، میڈیا سے گفتگو کے دورابن انہوں نے سوال کیا کہ کیا عمران خان نے انتخابات مارچ اور اپریل2024کی پیش گوئی کی ہے؟

انہوں نے کہا کہ الیکشن پیشگوئی سے نہیں ہوتے آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں، جہاں تک ڈیل کی بات ہے، ڈیل تو آپ جنرل باجوہ سے کرنا چاہی جو تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کرکے کرنا چاہتے تھے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیل تو آپ ایف آئی اے کے ڈی جی سے بھی کرنا چاہتے تھے، ڈیل تو آپ نے طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں اغواء کرکے کی۔

وزیر اطلاعات نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل تو آپ نے نیب کے چئیرمین سے کی، آپ پاکستان کے عوام کو جتنی ٹھیس پہنچا چکے ہیں، وہی زخم کافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے عوام کو مہنگائی اور بےروزگاری کی ٹھیس پہنچائی جس کا درد آج تک جاری ہے، آپ نے کشمیر، قومی مفادات اور تاریخی قرضے کی ٹھیس پہنچائی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے کیے گئے ایک کروڑ نوکریاں،50لاکھ گھر دینے کے وعدے اور ووٹرز کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔

Comments

- Advertisement -