تازہ ترین

مریم اورنگزیب کو صحافیوں کے سخت سوالات کا سامنا

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب تک قانون پر تحفظات پورے نہیں ہوتے پیمرا ترمیمی بل پاس نہیں ہوگا۔

کراچی پریس کلب میں مریم اورنگزیب کو پیمرا ترمیمی بل کے حوالے سے صحافیوں کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ اسٹیڈنگ کمیٹی میں مشاورت کا عمل جاری ہے جب تک صحافیوں کا اعتراض ختم نہیں ہوگا کوئی قانون پاس نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 2006کا پیمرا آرڈیننس ایک ڈکٹیٹر نے بنایا تھا، مشرف کا کالا قانون نہیں چاہتے، ہم نے تنقید کو خندہ پیشانی سے قبول کیا، ایسی کوئی پالیسی اختیار نہیں کی جس سے میڈیا پر قدغن لگے، ایسی قانون سازی نہیں کریں گے جس پر صحافیوں کو اعتراض ہو۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں تمام سیاسی جماعتیں موجود تھیں، تمام جماعتوں نے مردم شماری کے نتائج منظور کئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -