تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

قمر باجوہ سپر کنگ تھے تو تم سپر کرپٹ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قمر باجوہ سپر کنگ تھے تو تم سپر کرپٹ تھے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے خلاف کسی کیس پر جواب نہیں دیتے اور کہتے ہیں میری ٹانگ پر پلستر ہے استثنیٰ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران دور میں سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے تھے، شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی فارنس پالیسی کے ساتھ کھیل کھیلا ہے جھوٹے کیسز کے جواز کے لیے جھوٹے گواہ بنائے گئے، شہباز شریف کے خلاف بے بنیاد منی لانڈرنگ کیس بنایا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسرار سعید پر دباؤ ڈال کر وعدہ معاف گواہ بنایا گیا تھا، آج اس نے اعتراف کیا کہ دباؤ ڈال کر وعدہ معاف گواہ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اصلیت آئئے روز عوام کے سامنے بے نقاب ہورہی ہے آج عمران خان خود کہہ رہا ہے کہ کوئی عالمی سازش نہیں ہوئی تمہیں پتا تھا کہ حکومت گرنے والی ہے تو تم لائف ٹائم ایکسٹینشن دے رہے تھے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تم چور ہو تم چار سال میں ایک ثبوت نہیں پیش کرسکے اور سب کو چور کہتے ہو۔

Comments

- Advertisement -