اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا تعلق الیکشن سے نہیں، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری اوران کی چوری جو آج ثابت ہوئی، اس کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں قانونی تقاضے پورے ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی صرف 3پیشیوں میں پیش ہوئے اور قانون سے بھاگتے رہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وارنٹ لیجانےوالے پر یہ حملہ آور ہوجاتےتھے، چیئرمین پی ٹی آئی نےبیانیہ بنانے کی کوشش کی، سیشن کورٹ کا تفصیلی فیصلہ بھی آگیاہے، فیصلے میں کہاگیا چیئرمین پی ٹی آئی کو صفائی کا موقع دیا گیا، صرف گھڑیاں نہیں بلکہ دیگر چیزیں بھی ڈیکلیئرنہیں کی گئیں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جھوٹا بولا کہ میرا اس سے تعلق نہیں، انھوں نے چیئرمین پی ٹی آئی نے آج تک فارن فنڈنگ کا جواب بھی نہیں دیا، سائفر سے متعلق بھی ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف فیصلے کا تعلق الیکشن سے نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرناہوتا تو پہلے کرچکے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا میرے پاس کوئی ثبوت نہیں، وہ عدالتوں میں جھوٹ بولتے رہے، کہتے ہیں مجھے جواب جمع کرانے کا موقع نہیں دیا گیا،اصل گواہ کو پیش نہیں کیا گیا جھوٹے گواہان پیش ہوئے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام مواقع ہونےکےباوجود جو جوابات جمع کرائےگئے وہ جھوٹ تھے، فارن فنڈنگ میں بھی انہوں نے بہت جھوٹ بولےتھے، فارم بی اور ٹیکس ریٹرن میں ڈیکلیئریشن میں جھوٹ بولے گئے، 17،18،19،20 کے گوشواروں میں 5 لاکھ روپے کا فرنیچر ڈیکلیئر کیا گیا، اس کے بعد انہوں نے کچھ بھی ڈیکلیئرنہیں کیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ 3 گھروں میں انہوں نے 5لاکھ کا فرنیچر ڈیکلیئرکیا، 17،18،19،20میں نےدو بکریاں ڈیکلیئرکیں، خانہ کعبہ عکس کی گھڑی اورزیورات بھی ملے، یہ کیس عدالت میں بھی کوئی رسید نہیں دےسکیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کو صرف ایک چوری کا پتہ چلا ہے، فارن فنڈنگ کیس،سائفر جھوٹ کی سزا باقی ہے۔

وفاقی وزیر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی احتساب کے چیمپئن بنے ہوئے تھے، جب ان سے جواب مانگوں تو یہ ریاستی اداروں پرحملہ آور ہوتےہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے منصب کا غلط استعمال کیا، الیکشن اور ٹیکس فارم میں غلط بیانی کی۔

انھوں نے واضح کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو حکومت نے گرفتار نہیں کیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو سیشن کورٹ نے سزا سنائی ہے، حکومت نے گرفتار کرنا ہوتا تو اپریل 2022 میں گرفتار کرتے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ اور سائفرکےحقائق عدالتوں میں آئیں گے، آج زمان پارک سے گرفتار ی ہوئی کوئی باہر نہیں نکلا، چور کو جیل اکیلے جانا ہوتا ہے، 9مئی کے واقعے کےبعدپی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی ان کی اصلیت پتہ چل گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں