تازہ ترین

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

میٹرک کے امتحانات سے متعلق طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

پشاور: مارچ میں ملتوی ہونے والے میٹرک امتحانات سے متعلق طلبا کے لیے اہم خبر آگئی تاہم 3 پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں میٹرک امتحانات کا آغاز کل سے ہورہا ہے تاہم چترال میں 18 سے 20 اپریل تک ہونے والے پرچے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث اپر لوئرچترال میں پرچے ملتوی کئے گئے، ملتوی کئےگئے پرچوں کا نیا شیڈول بعدمیں جاری کیا جائے گا۔

صوبائی وزیرفیصل ترکئی کا کہنا ہے ک امتحانات کے لئے سیکورٹی اور دیگر تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ہمیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے مکمل تعاون حاصل ہے۔

وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ وہ نقل کی روک تھام کریں گے اور امتحانی پرچے لیک کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے خیبرپختونخوا میں 14 مارچ کو ہونے والے میٹرک امتحانات کو 18 اپریل 2024 تک ملتوی کر دیا گیا تھا، یہ فیصلہ طلباء اور والدین کی درخواستوں کے بعد کیا گیا ہے جنہوں نے رمضان کے مقدس مہینے کے ساتھ ہونے والے امتحانات کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -