اشتہار

میٹرک امتحانات : طلبا کے لئے ایڈمٹ کارڈ کے حوالے سے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میٹرک امتحانات کا آغاز 7 مئی سے ہورہا ہے ، طلبا کے لئے ایڈمٹ کارڈ کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ سیدشرف علی شاہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹرک امتحانات کا آغاز 7 مئی سے ہوگا، امتحانی مراکز تبدیل کرنے کیلئے شدید دباؤ کا سامنا ہے لیکن امتحانی مراکز کی تبدیلی پرکسی کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔

سیدشرف علی نے بتایا کہ 90فیصد سےزائد امتحانی مراکز کی تشکیل مکمل کرلی ، 2مئی تک تمام ایڈمٹ کارڈ پورٹل پر اپ لوڈ کردیں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کیلئے یونیورسٹی اینڈبورڈحکام کو اور امتحانی مراکز پر پولیس کی تعیناتی کیلئے بھی متعلقہ اداروں کو خط لکھیں گے۔

یاد رہے ناظم امتحانات خالداحسان نے بتایا تھا کہ صبح کی شفٹ میں سائنس ریگولر کے پرچے ہوں گے اور دوپہر کی شفٹ میں پرائیویٹ امیدواروں کے امتحانات ہوں گے۔

ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ پورٹل پر جاری کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں