اشتہار

9 مئی کو قومی سطح پر یوم سیاہ منانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی کو قومی سطح پر یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق ملک میں تشدد اور شرپسندی برداشت نہیں کی جائے گی، شرپسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔

اجلاس کے شرکا نے مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ذاتی مفادات، سیاسی فائدے کیلیے جلاؤ گھیراؤ اور فوجی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کی۔

- Advertisement -

اعلامیہ کے مطابق فوجی تنصیبات اور عوامی املاک کی حرمت کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، 9 مئی کے یوم سیاہ میں ملوث تمام عناصر کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ اجلاس میں آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ملوث عناصر کو کٹہرے میں لانے کی تائید کی گئی۔

ایجنڈے کے تحت تنصیبات پر حملے کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرکا نے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

سوشل میڈیا کے قوائد و ضوابط کے سختی سے نفاذ اور عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ عالمی سیاسی کشمکش اور دشمن قوتوں کی عدم استحکام پالیسیوں کے پیش نظر قومی اتحاد و یگانگت پر زور دیا گیا۔ سیاسی اختلافات کو جمہوری اقدار کے مطابق مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں