تازہ ترین

دوسرا ٹیسٹ: میلبرن کی پچ کیسی رہے گی؟

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے کریوریٹر نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پچ سے متعلق اہم معلومات فراہم کی ہیں۔

پاکستان 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں ہونے والے آئندہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے زبردست باؤلنگ اٹیک کا سامنا کرنے کے لیے تیاری کر رہا ہے۔

ایم سی جی نے اس سیزن میں شیلڈ کے دو میچوں میں فاسٹ بولرز کو خاصی مدد فراہم کی ہے جہاں 76 میں سے 67 وکٹیں تیز گیند بازوں کے حصے میں آئیں جب کہ آٹھ اننگز میں صرف ایک ٹیم نے 300 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔

ایم سی جی کے ہیڈ کیوریٹر میٹ پیج نے شیلڈ پچوں میں نظر آنے والی رفتار، باؤنس اور سوئنگ پر گفتگو کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم نے شیلڈ پچز میں باونس اور رفتار دیکھی تھی اگر ایسے ہی پچ رہتی ہے تو ہمیں خوشی ہوگی، ہم نے فیصلہ کیا کہ جاندار پچ ہو جس میں اچھا بھی ملے اور تیز ہونے کے ساتھ سیم بھی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی محنت سے کمائی ہوئی رقم یہاں باکسنگ ڈے پر آنے کے لیے ادا کرتے ہیں اور لوگ ٹی وی آن کر رہے ہیں اور وہ جوش و خروش دیکھنا چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -