تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’میں بہت بولتی ہوں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں اریج محی الدین اور سید جبران کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں سید جبران (جنید)، اریج محی الدین (بینا)، کرن حق (روحی)، شہروز سبزواری (اسد)، سبحان اعوان، زویا ناصر، پروین اکبر، عروبا مرزا، آمنہ اسلم، بابر علی ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

میرے ہی رہنا کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی کہانی سید جبران، اریج محی الدین، کرن حق اور شہروز سبزواری کے گرد گھومتی ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’جنید، بینا کو گاڑی میں یونیورسٹی سے گھر جاتے ہوئے لفٹ دیتے ہیں، وہ کہتی ہیں کہ ’اگر آپ چلے جاتے تو مجھے اس کڑی دھوپ میں سڑنا پڑتا۔‘

بینا کہتی ہیں کہ ’آپ کچھ بولیں گے نہیں۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’میں کیا بولوں؟‘ وہ کہتی ہیں کہ ’کچھ بھی اتنی باتیں ہوتی ہیں مجھ سے زیادہ دیر چپ نہیں رہا جاتا میں بولتی بہت ہوں۔‘

وہ پوچھتی ہیں کہ ’اچھا بتائیں آپی کیسی ہیں؟‘ جنید کہتے ہیں کہ ’آپ کی بہن بہت اچھی ہیں۔‘

بینا کہتی ہیں کہ ’دیکھا ایک ہی دن آپ سب کا دل جیت لیا، میری آپی ہیں ہی اتنی اچھی۔‘ ہمارے گھر میں سارے کام وہ ہی دیکھتی تھیں ان کی شادی کے بعد ساری ذمہ داریاں مجھ پر آگئی ہیں۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’ابی (بابر علی) اور میں انہیں بہت مس کرتے ہیں۔‘

کیا جنید کی شادی بینا سے ہوجائے گی؟ کیا روحی کیلیے شادی کے بعد سسرال میں آزمائش شروع ہوجائے گی؟ یہ جاننے کے لیے ’میرے ہی رہنا‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -