منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

’میری بیٹیوں پر ہاتھ نہیں اٹھانا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ہالا کے والد نے شاہجہاں کو بیٹیوں پر ہاتھ اٹھانے سے روک دیا۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید (حمزہ)، ہانیہ عامر (ہالا)، صبا حمید (شاہجہاں)، وسیم عباس، زویا ناصر، عمر شہزاد (خرم)، حرا خان (رومی)، ثمینہ احمد (ہالا کی دادی) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی 30ویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’ہالا سے متعلق حمزہ والدہ کو کہتے ہیں بس بہت ہوگیا یہ میرا نجی معاملہ ہے میں خود فیصلہ کروں گا مجھے کیا کرنا ہے۔‘

- Advertisement -

ہالا کی بہن مریم کہتی ہیں کہ ’حمزہ یہ فیصلہ تمہی کو کرنا چاہیے ویسے بھی میاں بیوی کے معاملے میں بولنے والا کوئی دوسرا شخص آؤٹ سائیڈر ہوتا ہے اور ان کو حد میں رکھنا چاہیے۔‘

یہ سن کر شاہجہاں کو غصہ آجاتا ہے وہ کہتی ہیں کہ ’تم مجھے آؤٹ سائیڈر کہہ رہی ہو میں تمہارا منہ توڑ دوں گی۔‘

شاہجہاں ہالا کی بہن کو مارنے کے لیے ہاتھ اٹھا ہی رہی ہوتی ہیں کہ والد انہیں روک دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’بھابھی خبردار آپ کی اتنی جرأت، میری آنکھوں کے سامنے آپ میری بیٹیوں پر ہاتھ اٹھا رہی ہیں تو پیٹھ کے پیچھے آپ نے کیا کیا ہوگا؟‘

وہ کہتے ہیں کہ ’اب ہم یہاں ایک منٹ اور نہیں رہیں گے۔

شاہجہاں کہتی ہیں کہ ’ہاں جاؤ اور اپنی سوغات (ہالا) کو بھی لے کر جاؤ۔‘ اس پر مریم کہتی ہیں کہ ’ہاں ہم ہالا کو بھی ساتھ لے جائیں گے۔‘

لیکن حمزہ والدہ سے کہتے ہیں کہ ’میں نے کہہ دیا کہ ہالا یہاں سے کہیں نہیں جائے گی۔‘

کیا شاہجہاں اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گی؟ یا پھر حمزہ اور ہالا کو دل سے قبول کرلیں گی؟ یہ سب جاننے کے لیے ’میرے ہمسفر‘ کی 31ویں قسط دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں