اشتہار

میسی بھی سعودی عرب جا رہے ہیں، مگر کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیائے فٹبال کے جانے مانے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد اب چیمپیئن لیونل میسی نے بھی سعودی عرب کے لیے رخت سفر باندھ لیا ہے۔

گزشتہ سال قطر میں منعقدہ فیفا ورلڈ کپ کے بعد پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب سے ایک کلب سے معاہدے کے بعد خاندان سمیت مملکت میں سکونت اختیار کرلی ہے اب خبر ہے کہ دنیائے فٹبال کے ایک اور اسٹار کھلاڑی اور ارجنٹائن کو ورلڈ چیمپئن بنانے والے لیونل میسی نے بھی خاندان سمیت سعودی عرب کے لیے رخت سفر باندھ لیا ہے۔

لیونل میسی بھی رواں ماہ کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے سعودی عرب آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سیاحتی مقامات کی سیر کیلیے اہلخانہ کے ہمراہ مملکت آئیں گے، جہاں وہ خوبصورت مقامات سے لطف اندوز ہوں گے۔

 

واضح رہے کہ میسی کا دورہ سعودی عرب کے وژن 2030 کا حصہ ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال مئی میں لیونل میسی نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے ساحلی شہر جدہ میں ایک سالانہ تہوار میں شرکت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں