اشتہار

مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف معاہدے کا کریڈٹ شہباز شریف کو دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف معاہدے کا کریڈٹ شہباز شریف کو دیتے ہوئے کہا گیس اوربجلی کی قیمتیں مزیدبڑھانا ہوں گی۔

تفصیلات کے سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کی جانب سے قرض منظوری کے حوالے سے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو معجزاتی طورپربچالیا، اب آئی ایم ایف معاملےپرحکومت کو سمجھ داری سے کام لینا پڑے گا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سےپاکستان ڈیفالٹ سےبچ گیاہے، آئی ایم ایف کے پروگرام میں 3 حکومتیں آئیں گی، موجودہ حکومت اور نگراں اورنئی حکومت پروگرام پرعمل کرے گی۔

- Advertisement -

سابق وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت گیس اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھانا ہوں گی، اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، غلطی کی تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کیساتھ جو معاہدہ طے ہوا اس پر کار بند رہنا ہوگا، آئی ایم ایف پروگرام پر رہیں گے تو مستقبل میں مثبت نتائج آئیں گے، معاشی ریفارمزکی اشد ضرورت ہے اس کے بغیر پالیسیاں ناکام ہوں گی۔

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ موجودہ حکومت ہو یا نگراں حکومت کو بجلی اورگیس کی قیمتیں ہر صورت بڑھانا ہوں گی، کیونکہ اس کے علاوہ راستہ نہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف معاہدے کا کریڈٹ شہباز شریف کو دیتے ہوئے کہا شہبازشریف نےہی آئی ایم ایف پروگرام کیلئے امریکا سے بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ خسارہ کم کرنےکیلئےحکومت مزیدقرض لےکررقم نہیں دےسکتی، خسارہ کم کرنےکیلئےقیمتیں بڑھانےکےعلاوہ دوسرا راستہ نہیں ہے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید بتایا کہ یہ درست ہےکہ ہم کب تک قرض لےکرملک کوچلاتےرہیں گے، قرض نہ لیں ہمیں اس کیلئے ایکسپورٹ بڑھانا ہوں گی ، معاشی اصلاحات اور قانون بہتر کرنےکی ضرورت ہے، حکومتی کام کرنے کا طریقہ کار اتنا فرسودہ ہےکہ کوئی کام نہیں کرسکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں