تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

بھارت میں گیم ہارنے پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کر دیا

مدھیا پردیش: جنونی لڑکے نے آئن لائن گیم میں مسلسل شکست کھانے پر لڑکی کو بے دردی سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ اندور میں پیش آیا جہاں 11 سالہ لڑکے نے آئن لائن گیم میں شکست کی ہزیمت کو اپنی عزت کا مسئلہ سمجھ کر حریف کی جان لے لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 11 سالہ لڑکا اور 10 سالہ لڑکی آپس میں آن لائن گیم کھیلتے تھے اور یکے بعد دیگرے شکست سے دوچار کرنے پر لڑکا طیش میں آ گیا اور لڑکی کو جان سے مارنے کا منصوبہ بنایا۔

لڑکے نے بہانے سے لڑکی کو گھر سے باہر بلایا اور اپنے ہی علاقے میں گھر سے تھوڑا دور جا کر لڑکی کو پتھر مار مار کے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے دو گھنٹے بعد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا تھا اور شواہد اکٹھے کر لیے تھے، ملزم چھٹی کلاس کا طالبعلم ہے اور دوران تفتیش اس نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -