اشتہار

پودینے کے کرشماتی طبی فوائد جانئے

اشتہار

حیرت انگیز

سردیوں کی آمد ہے اور بدلتے موسم کے دوران جو مختلف بیماریاں و الرجی ہوتی ہے پودینا ان کے خلاف اہم ہتھیار ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ سبز پتے آپ کی صحت پر کیا جادوئی اثرات مرتب کرسکتے ہیں؟، اگر آپ کو معلوم نہیں تو یہ فوائد جان لیں۔

سینے میں جمے بلغم کے لئے بہترین

- Advertisement -

سینے میں بلغم یا گلے میں خراش کا مسئلہ کسی بھی موسم میں ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ مسئلہ سردیوں میں زیادہ ہوتا ہے، خاص طور پر بچوں اور ضعیف العمر افراد کے سینے میں جمع بلغم بعض اوقات میں شدید درد اور انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔

پودینے کا بھاپ کھانسی کے لئے مفید

پودینے کے رس کی بھاپ سینے سے پرانے بلغم کو دور کرنے میں موثر ہوتا ہے، اس کے لئے ایک مگ گرم پانی میں پودینے کے رس کے چند قطرے ملائیں اور گرم کرنے دن میں دو سے تین بار اس کی بھاپ لیں، اس سے پرانا بلغم نکلنا شروع ہوجائے گا۔

منہ کے جراثیم اور سانس کی بو سے نجات

پودینے کا ذائقہ نہ صرف سانسوں کو مہکاتا ہے بلکہ اس کی جراثیم کش خصوصیات سانس کی بو کا باعث بننے والے جراثیموں کا خاتمہ بھی ہوتا ہے۔

طبی ماہرین متفق ہیں کہ پودینے سے دانتوں پر جمع ہونے والے بیکٹریا کی بھی روک تھام ہوتی ہے جس سے ان کی سفیدی برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

سردرد کا علاج

مینتھول پودینے کا متحرک جز ہے، کچھ تحقیقی رپورٹس میں دریافت ہوا کہ مینتھول سے آدھے سر کے درد کی شدت میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں