اشتہار

مصباح الحق نے سب سے زیادہ چھکّے مارنے کا ریکارڈ قائم کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں مصباح کے چھکوں کی تعداد61 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ میں یونس خان کے شا ندار ریکارڈ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔ ٹک ٹک کے نام مشہورمصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ کے بوم بوم بن گئے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے کارناموں میں ایک اور اضافہ ہوگیا۔ سست رفتاری سے بیٹنگ کرنے والے مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ چھکے جڑنے والے کھلاڑی بن گئے۔

- Advertisement -

مصباح الحق نے دبئی ٹیسٹ میں عادل رشید کو فلگ شگاف چھکاکر قومی ریکارڈ پر قبضہ کیا۔ مصباح الحق تیسٹ کرکٹ میں اکسٹھ چھکوں کے ساتھ پہلےنمبرپر آگئے۔

یاد رہے کہ مصباح الحق نے گذشتہ سال آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تیزترین سنچری بھی بنائی تھی۔ جس کے بعد مصباح کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیاگیاتھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں