تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

مقابلہ حسن کی پارٹی میں شرکا ایک دوسرے پر تھپڑ اور مکے برسانے لگے، ویڈیوز وائرل

امریکا میں ہونے والے مس سری لنکا مقابلہ حسن کے بعد کی پارٹی میں شرکا کے درمیان زبردست ہاتھا پائی ہو گئی۔

نیویارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ میں مس سری لنکا کے انتخاب کے لیے مقابلہ حسن منعقد ہوا تھا، جس کی ’آفٹر پارٹی‘ اس وقت اچانک افراتفری میں بدل گئی جب شرکا ایک دوسرے پر تھپڑ اور مکے برسانے لگے۔

اس واقعے کی ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں، ایک ٹوئٹر صارف نے آفٹر پارٹی کی ویڈیوز اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کر دیں، جن میں امریکا میں اس سال کے مس سری لنکا بیوٹی مقابلے کی آفٹر پارٹی کے دوران مہمانوں کو جھگڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پارٹی میں کوئی 30 کے قریب مہمان ایک دوسرے سے الجھ گئے تھے، اور انھوں نے ایک دوسرے کو لاتوں اور مکوں سے نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جھگڑے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی، تاہم لڑائی کے بعد کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، منتظمین نے بتایا کہ یہ تقریب سری لنکا کے مشکل معاشی، سیاسی اور سماجی حالات میں مدد کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

ایونٹ کے منتظمین میں سے ایک سُجانی فرنینڈو نے کہا کہ اس واقعے نے سری لنکا کے بارے میں غلط تاثر دیا، لڑائیاں کسی بھی ثقافت اور قومیت میں ہوتی ہیں، سری لنکن اچھے لوگ ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ صرف ایک لڑائی ہے، لڑائی ہوتی رہتی ہے، بچے بھی لڑتے ہیں، یہ کسی بھی ثقافت، اور کسی بھی قومیت میں ہوتا ہے، اس کا سری لنکن ہونا ضروری نہیں ہے، ہم اس قسم کے لوگ نہیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -