تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

مودی حکومت صحافیوں کی جاسوسی میں بھی ملوث نکلی

مودی حکومت صحافیوں کی بھی جاسوسی میں ملوث نکلی، مودی حکومت کی جانب سے دو صحافیوں کی جاسوسی کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی اخبار نے مشترکہ تحقیقات سے مودی حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بھارت میں صحافیوں کو غیر قانونی طور پر نگرانی کے خطرے کا سامنا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بھارت میں مودی حکومت اپوزیشن کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی بھی جاسوسی میں ملوث نکلی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے دو صحافیوں کی اکتوبر میں اسرائیلی سوفٹ ویئر پیگاسس سے جاسوسی کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سوفٹ ویئر دنیا بھر کی کئی حکومتوں کو فروخت کیا گیا ہے جس سے فون کے میسجز، ای میلز اور تصاویر تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے، جب کہ اس سے لوکیشن کا بھی پتا لگایا جا سکتا ہے۔

ڈیل کے بعد سے آج تک مودی سرکار ایک بھی آکاش میزائل ڈیلیور نہ کر سکی

ایمنسٹی انٹرنیشنل سیکیورٹی لیب کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمیں پتا چلا ہے کہ بھارت میں صحافیوں کو غیر قانونی طور پر نگرانی کے خطرے کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -