اشتہار

محمد نبی، شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے محمد نبی نے برسوں سے نمبر ون آل راؤنڈر کی کرسی پر براجمان شکیب الحسن سے ان کی بادشاہت چھین لی۔

بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن کافی عرصے سے ون ڈے کے ٹاپ آل راؤنڈر تھے تاہم آج ان کا یہ دور ختم ہوگیا ہے۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون آل راؤنڈر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

شکیب تقریباً پچھلے پانچ سالوں سے ایک روزہ کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر تھے، تاہم اپنی بہترین پرفارمنسز کے ذریعے محمد نبی انھیں پیچھے دھکیل کر آگے گئے ہیں۔

- Advertisement -

سری لنکا کے خلاف افغان پلیئز کی حالیہ 136 رنز کی اننگز کی بدولت انھیں آگے آنے کا موقع ملا اور وہ آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں دنیا کے سب سے بہترن آل راؤنڈر بن چکے ہیں۔

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں 39 سالہ محمد نبی 314 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ شکیب الحسن کے 310 ریٹنگ پوائنٹس ہیں اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

اگر شکیب الحسن ون ڈے کرکٹ میں بیٹ اور بال سے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہیں تو پھر سے نمبر ون کی کرسی پر قبضہ جما سکتے ہیں۔

زمبابوے کے سکندر رضا 288 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان 255 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں