اشتہار

مہندر پال سنگھ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے پہلے سکھ کھلاڑی بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مہندر پال سنگھ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے پہلے سکھ کھلاڑی بن گئے، انکا کہنا ہے کہ وہ گرین جرسی پہننے کے خواہشمند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کا مہندر پال سنگھ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والا پہلا پاکستانی سکھ کرکٹر بن گیا، انہوں نے کراچی میں کیریئر کا پہلا ڈومیسٹک میچ کھیلا۔ این سی اے اکیڈمی کی تربیت نوجوان فاسٹ بولر کو گریڈ ٹو کرکٹ تک لے آئی۔

mahinder-pal-singh-post-1

- Advertisement -

مہیندر پال سنگھ کو گزشتہ سال ایمرجنگ پلیئرز کیمپ میں شامل کیا گیا تھا ، نوجوان کھلاڑی نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ میں انٹری کر لی ، وہ کینڈی لینڈ کی جانب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے خلاف ان ایکشن ہوئے اور اپنے پہلے ہی میچ میں 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔


وقار یونس کی محبت نے فاسٹ بولر بن ڈالا، مہندر پال سنگھ


مہندر پال سنگھ کا کہنا تھا کہ اہلخانہ انھیں ڈاکٹر بنانے چاہتے تھے مگر بورے والا ایکسپریس وقار یونس کی محبت نے فاسٹ بولر بن ڈالا۔

mahinder-pal-singh-post-2

 

مہندر پال سنگھ نے کہا کہ کرکٹر وقار یونس میرے آئیڈیل فاسٹ بولر ہیں، ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور یہ ملک ہمارا ہے، سہولیات کا فقدان ننکانہ صاحب کے ٹیلنٹ کو اجاگر ہونے نہیں دیتا لیکن اقلیتی گھرانوں کے کھلاڑی شوق کے پیچھے ہمت ہارنے کو تیار نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں